کسی کو طعنہ دینا ایک کمزور شخصیت کی نشانی ہوتی ہے


کسی کو طعنہ دینا ایک کمزور شخصیت کی نشانی ہوتی ہے ایک جاہل سے زیادہ کمزور بھلا کون ہوگا ؟ بجائے خود عمل اور اُمید بننے کے دوسروں سے اپنی من پسند توقعات اور خواہشات رکھنے سے بڑی جہالت بھلا کیا ہوگی ؟ اسی جہالت پر جب دوسرے پورا نہیں اترتے تو ان کو طعنہ دیا جاتا ہے. ایک قدیم امریکی کہاوت تھی دریا پار دوسرے کنارے پر پہنچنے سے پہلے مگرمچھ کو طعنہ نہ دو. 

قدم قدم سانس سانس محتاج زندگی کا دوسرا کنارہ انتقال (موت) ہے. کوئی زندہ کسی کو طعنہ نہیں دے سکتا، دے بھی دے تو آج نہیں تو کل پلٹ کر اسی کے سامنے مگرمچھ کی طرح منہ کھولے کھڑا ہوگا

Comments